- الإعلانات -

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں، پولیو ورکرز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

 سینیٹ میں شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور پولیو ورکرز کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے چیئرمین کی ہدایت پر فاتحہ خوانی کرائی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پولیو ورکرز کے تحفظ کے لئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں۔ پولیو ورکرز میں زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں، ان کی حفاظت کا انتظام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید ورکرز کے لئے شہداء پیکیج کا اعلان کیا جائے اور ان کے لواحقین میں سے کسی بھی فرد کو ملازمت فراہم کی جائے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ کر کے انہیں پولیو ورکرز پر حملہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے کہا جائے