- الإعلانات -

عمران خان پر 13سو باتیں ہو سکتی ہیں لیکن وہ کرپٹ نہیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ حکومت کی حقیقی اپوزیشن مہنگائی ہے جس سے ہم نے نبٹنا ہے،عمران خان  کے دور میں اگر کرپشن ہوئی تو اس سےبڑا ظلم کوئی نہیں ہو گا،عمران خان پر 13سو باتیں ہو سکتی ہیں لیکن وہ کرپٹ نہیں ہے،چوہدری  برادران اور حکومت کےاتحادی کہیں نہیں جا رہے،وزیر اعلیٰ پنجاب   شریف آدمی ہیں ،چوروں لٹیروں کو ہم کب  تک ملک پر مسلط کرتے رہیں گے؟مہنگائی ان لوگوں کی وجہ سے ہوئی جنہوں نے ملک کو لوٹا،ہم نے مافیا پر پکا ہاتھ ڈالا تو عوام خوش ہوں گے،مہنگائی اور بل عوام کے لئے قابل قبول نہیں  ہے،حکومت اگلےسال تک مہنگائی کے  جن پر قابو پا لے گی،عمران خان پانچ سال پورے کرے گااور انہیں اپوزیشن سے  کوئی خطرہ نہیں۔