- الإعلانات -

ملکی معیشت کی بہتری کےلیے عوامی نمائندوں کووزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔سینیٹر فیصل جاوید خان

نجی ٹی وی کے سینیٹر  فیصل جاوید خان نےاراکین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر  تحریک انصاف کی جانب سے مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نےقومی وسائل کی بچت کی ہدایات دےرکھی ہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہے،قومی خزانے کوخود پر استعمال نہ کرنے کی ابتداء وزیراعظم نے خود سے کی، وزیراعظم کے دفتر کے اخراجات میں تاریخی کمی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بیرون ممالک دوروں کے معاملے میں بھی وزیراعظم نےکم سےکم سرمایہ خرچ کیا، ملکی معیشت کی بہتری کےلیے عوامی نمائندوں کووزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔سینیٹر  فیصل جاوید خان نے کہا  کہ تحریک انصاف اس مرحلے پر سینٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گی اور ایوان میں مجوزہ مسودہ قانون کی مخالفت کریں گے۔