- الإعلانات -

آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے