- الإعلانات -

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ (پی اینڈ ایس ایچ ڈی) نے ایک ہزار 76 چینی شہریوں کی اسکریننگ مکمل کرلی ہے اور ان میں کورونا وائرس سے کلیئر قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کو اسکریننگ کے لیے 2 ہزار 7 سو 95 چینی شہریوں کی فہرست ان کے گھر کے پتے اور ملازمت کے مقام کے ساتھ فراہم کی تھی۔سیکریٹری صحت نے کہا کہ دیگر چینی شہریوں کی اسکریننگ بھی جلد از جلد مکمل کی جائے گی جو صوبہ پنجاب کی 50 کمپنیوں کے لیے مختلف عہدوں پر کام کررہے ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ان میں سے 150 افراد گزشتہ 15 روز میں چین سے واپس آئے تھے۔سیکریٹری صحت نے کہا کہ اسکریننگ کے دوران ایک ہزار 76 افراد میں نوول کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس نے چین میں تباہی مچائی ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ 7 مشتبہ مریضوں کو ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ(ایچ ڈی یو) میں داخل کیا گیا تھا، محکمہ صحضت نے ان کے خون کے نمونے ہانگ کانگ بھیج دیے تھے اور ان کی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکثر مشتبہ مریضوں کو دورانِ علاج صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

محمد عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل کردہ کورونا وائرس کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کرر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ ہم ہر قسم کی ایمر جنسی کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے لیے محکمہ صحت تمام صوبائی اور وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے’۔