- الإعلانات -

اپوزیشن لیڈر اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب

نجی ٹی وی  کے مطابق شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے 1 ارب 74 کروڑ 27 لاکھ 82 ہزارروپے منتقل ہوئے جس میں سے حمزہ شہباز کو 2005 سے 2008 کے دوران 18 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار منتقل ہوئے۔سلمان شہباز کو 2005 سے 2014 کے دوران 1 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ،نصرت شہباز کو 2007 سے 2010 کے دوران 14 کروڑ 77 لاکھ 70 ہزار منتقل ہوئے۔ شریف فیملی کے اراکین کوسوفٹ میسجز کے ذریعے 37 کروڑ منتقل ہوئے۔ نیب کو موصول ریکارڈ کے مطابق 2003 سے 2018 تک دوران غیر ملکی رقوم منتقل ہوتی رہیں۔ شہباز شریف فیملی کے اراکین بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے۔