- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اورسرگرم عمل ہیں،شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم اورسرگرم عمل ہیں،انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی خصوصاً نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ محب وطن قبائلی عوام کو ان کی قربانیوں،صبر اور استقامت کا پھل ہر صورت ملے گا،آئینی جمہوری حقوق کی فراہمی یقینی بنا کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ قیام امن کے دشمن اور شرپسند عناصر منہ کی کھائیں گے،پاکستان کے آئین کو رد کرنے والوں کیلئے پاکستان کے عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں،انہوں نے کہاکہ دوسروں کے ہاتھ کا کھلونا بننے والے شر پسندوں کو قبائلی عوام کی ترقی اور خوشحالی سے نہیں کھیلنے دیں گے۔