- الإعلانات -

بلدیاتی الیکشن اور تحریک انصاف گورنر پنجاب نے اہم انکشاف کردیا

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عالمی ادارے ورلڈ بینک نے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی بات کی ہے۔

ق لیگ سے اختلافات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔پارٹی کے اندر بھی مختلف مسائل پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔چوہدری برادران کے ساتھ اچھے اور بہت پرانے تعلقات ہیں۔چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے بالکل درست کہا ہے کہ اختلافات سے دونوں اتحادیوں کونقصان ہوگا۔

پرویز الٰہی نے کہیں نہیں کہا کہ انہیں اعتراض ہے،کسی اتحادی نے نہیں کہا کہ حکومت گرانا چاہتے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں ق لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

اسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب دونوں کو وزیراعظم نے چنا ہے۔گورنر ہاوس کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں چیئرمین ایف بی آر کے چھٹی پر جانے کا علم نہیں ہے۔