- الإعلانات -

ہم پاکستان میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، میں حقیقت پسند ہوں، نظریاتی سیاست نہیں کرتا ،

 وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، میں حقیقت پسند ہوں، نظریاتی سیاست نہیں کرتا ، اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دلوانے کی سفارش کی تھی،زندگی میں کبھی حریم شاہ سے نہیں ملا۔ پارٹی بدلنے کے باوجود پرویز مشرف، بلاول بھٹواوریوسف رضا گیلانی سے اچھے تعلقات ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مختلف سوالوں کے جواب میں فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دو صحافیوں کو تھپڑ مارے تو وزیراعظم نے کہا کہ یہ کیا تم ہر ایک کی شادی میں پہنچ کر صحافیوں کو تھپڑ لگا دیتے ہو؟ فواد چوہدری نے بتایا کہ جہلم میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پارک بنا رہے ہیں۔ انہوں کا کہنا تھا کہ جہاں میرا حلقہ انتخاب ہے وہاں سے 300 بلین کے قریب ٹیکس دیا جاتا ہے لیکن واپس کچھ نہیں ملتا۔