- الإعلانات -

سینیٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کریں گے،ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے چنانچہ یہ مناسب وقت نہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سینیٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل بچانے کا کہا،وزیراعظم نے خزانے کا ذاتی استعمال نہ کرنے کی ابتدا خود کی۔ فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں کی حفاظت کرکے مثال قائم کی ،ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل پر یقینی انکار ہے۔