- الإعلانات -

،قومی ادارہ صحت میں کل سے کروناتشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ الحمداللہ!آج سے پاکستان کے پاس کرونا وائرس کی تشخیص کی صلاحیت موجود ہے،معاون خصوصی صحت کا مزید کہناہے کہ میں قومی ادارہ صحت کی لیڈرشپ اورٹیم کو سخت محنت پر داددیتا ہوں،ٹیم کی جانب سے تشخیص کو موثر بنانے کیلئے سخت محنت کی گئی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں کروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹ قومی ادارہ صحت میں کرنے کافیصلہ کیا ہے اورقومی ادارہ صحت میں کل سے کروناتشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے ۔