- الإعلانات -

، اگر خزانے میں گنجائش ہے تو اس کو عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہئے

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ، اگر خزانے میں گنجائش ہے تو اس کو عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ جو اخباری خبریں پارلیمنٹ کے اراکین کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سیسینیٹ کی قرارداد کے متعلق آ رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، ان حالات میں بالکل بھی مناسب نہیں کے عوامی نمائندے اپنی مراعات میں اضافہ کریں ، اگر خزانے میں گنجائش ہے تو اس کو عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہئ