- الإعلانات -

ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر علاقہ چکڑالہ میں سرچ آپریشن کیا گیا

میانوالی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل مہر محمد ریاض کی سربراہی میں تھانہ چکڑالہ، موسی خیل، واں بھچراں، چھدرو کے ایس ایچ اوزمعہ نفری، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر علاقہ چکڑالہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن 25 گھروں کوسرچ کیا اور 34 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی.
ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔