- الإعلانات -

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی

نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ ملائیشیا کیلئے جاتے ہوئے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے، وہ بھارت کے بجائے چین کا راستہ اختیار کریں گے، ان کے اس فیصلے سے سفر کا دورانیہ 5 گھنٹے تک بڑھ جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان پیر کو 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے ، وفاقی وزراءکا وفد بھی ان کے ساتھ ہوگا۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اورملائیشیا کے درمیان مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوں گے ، وزیراعظم کی مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات اوروفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔