- الإعلانات -

قائدحزبِ اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھاگیا ہے، ملک میں مزید مہنگائی بڑھنے کا مطلب معاشی پالیسیوں کی ناکامی کی دلیل ہے

تفصیلات کےمطابق  میاں شہبازشریف نےمہنگائی میں مزیداضافےکی شدیدمذمت کرتےہوئےکہاکہ مزید 18 فیصد پاکستانیوں کاغربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی وبربادی کے اثرات ہیں،نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا،موجودہ حکومت نے اسے آزادکرکے آدم خوردیو میں بدل دیا۔اُنہوں نے کہاکہ نالائق، نااہل اورکرپٹ ٹولے کا 11000ارب کا قرض اژدہا بن کر معیشت اور عوام کو نگل رہا ہے،حکمران ٹولہ نہ صرف ملی بھگت سے کرپشن کررہا ہے بلکہ سنگدلی کی حد تک نالائق اوربےحس بھی ہے،مہنگائی کے اس جہنم میں قوم بالخصوص غریب ترین لوگ کیسے زندہ رہیں گے؟۔اُنہوں نےکہاکہ غریب بجلی گیس کےبل دے تو بچوں کی فیس رہ جاتی ہے، والدین کا علاج کرائےتوکھائے کیا؟ظلم کی یہ انتہا قہرالٰہی کو دعوت دینے کےمترادف ہے،غریب، بیروزگار خود کشی کررہے ہیں، سلیکٹڈ حکومت نے سفید پوش طبقات کا عزت سے رہنا ناممکن بنادیاہے۔