- الإعلانات -

حج پالیسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حج پالیسی 2020 ابھی تک کابینہ میں پیش ہی نہیں ہوئی،

 ترجمان وزارت مذہبی امور نے مہنگے حج اخراجات سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ حج پالیسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حج پالیسی 2020 ابھی تک کابینہ میں پیش ہی نہیں ہوئی،حکومت مناسب اخراجات اور بہترین سہولیات والی ہی حج پالیسی ترتیب دے گی۔نجی  ٹی وی کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے مہنگے حج اخراجات سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ حج پالیسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ حج پالیسی 2020 ابھی تک کابینہ میں پیش ہی نہیں ہوئی۔ مناسب اخراجات اور بہترین سہولیات والی حج پالیسی ترتیب دی جائے گی۔  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ حج پیکج میں 1 لاکھ 15 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے،نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار جبکہ ساؤتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگا،حج اخراجات میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی اور ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب  سے حج اخراجات میں اضافے کی خبروں پر ملک بھر میں اس حوالے سے شدید تنقید کی جا رہی ہے جبکہ حال ہی میں مولانا ناصر مدنی کی ویڈیو تقریر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم  مچائی ہوئی ہے جس میں انہوں نےوزیر اعظم عمران خان سے  حج مہنگا کرنے کی بجائے اپنے  اخراجات پورے کرنے کے  لئے بنی گالہ کو فروخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا