- الإعلانات -

محترمہ شہید بی بی کا نام زندہ ہے اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیگا سعید غنی

پپپلز پارٹی کی خواتین کیجانب سے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے خطاب کرتے ہوئے  سعید غنی نے کہا کہ محترمہ شہید  بی بی کا نام زندہ ہے اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیگا ،محترمہ نظیر بھٹو کا نام مٹانے والوں کی نسلیں مٹ جائینگی ،حکمران بے نظیر کے جوتوں کے برابر بھی نہیں، بونے حکمرانوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بینظیر اِنکم اسپورٹ کارڈ سے محترمہ شہید کی تصویر ہٹانا سیاسی انتقام ہے، آج بونے حکمران اِنکم سپورٹ پروگرام کو سیاست کا نام دے رہے ہیں، جس میں جرات ہے وہ اسمبلی جائے اور قانون تبدیل کرائے۔سعید غنی نے موجودہ مسخرے اور بونے حکمرانوں کے پیٹ میں زیادہ مروڑ اٹھ رہے ہیں، جنہوں نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا غلط استعمال کیا ہے انکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔