- الإعلانات -

ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ آئندہ بھی توانائی کے بحران جیسی صورتحال پیدا نہ ہو ڈاکٹر محمد جہانزیب خان

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے توانائی کے بحران پر قابو پایاگیا ہے اور ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ آئندہ بھی توانائی کے بحران جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ ان خیالات کااطہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں توانائی سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے جس میں 220 کے وی ہری پور سب سٹیشن کی تعمیر کے لیے 3626.54 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے جس کو اجلاس نے منظور کر لیا ، توانائی کا ہی دوسرا منصوبہ تھر میں 330 میگاواٹ صدیق سنز انرجی کول فائر پاور پلانٹ سے بجلی کے انخلاء کے لیے 2354.32 ملین روپے کی لاگت کا ہے جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا