- الإعلانات -

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک لئے 10 ارب 14 کروڑ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک لئے 10 ارب 14 کروڑ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 15 ارب 97 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ڈرائی پورٹس پر سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لئے 45کروڑ 72 لاکھ، ریلوے سٹیشنز کی تزئین وآرائش کے لئے 40 کروڑ 45 لاکھ، سکھ ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے 35 کروڑ 68 لاکھ، خانپور۔لودھراں سیکشن کے لئے 33 کروڑ، سگنلز گیئر کی تبدیلی کے لئے 58 کروڑ 99 لاکھ، 300 ٹریکشنز موٹرز کی بحالی کے لئے 40 کروڑ، 2010 سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے ایک ارب 11 کروڑ، مسافر کوچز اور ویگنز کے لئے ایک ارب 94 کروڑ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں