- الإعلانات -

عدالت نے لیگی رہنماﺅں کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایل این جی اورنارووال سپورٹس کمپلیکس سکینڈل میں میں گرفتار لیگی رہنماﺅں شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے لیگی رہنماﺅں کی درخواست ضمانت پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے10 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔