- الإعلانات -

افتخار درانی مستعفیٰ ہو چکے ہیں فردوس عاشق اعوان

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزراء مملکت شامل ہیں جبکہ5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ افتخار درانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا تھے ۔

ادھروزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افتخار درانی مستعفیٰ ہو چکے ہیں
ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں۔