- الإعلانات -

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ چکے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود موجود ہیں

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ چکے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود موجود ہیں۔

کوالا لمپور انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو اور سینئر ملائیشین حکام نے کیا، اس موقع پر پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے ملائیشین وزیر دفاع سے ملاقات بھی کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے