- الإعلانات -

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام

 قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 5 فروری پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی کے تجدید کا دن ہے، 5 فروری دنیا بھر کی توجہ اہل پاکستان کے کشمیر پر جذبات کی جانب متوجہ کررہا ہے، پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی لازوال اور بے مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آج 5 فروری پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی کے تجدید کا دن ہے،5 فروری دنیا بھر کی توجہ اہل پاکستان کے کشمیر پر جذبات کی جانب متوجہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اور پاکستان فطری، تاریخی اور جغرافیائی رشتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، پاکستانی اور کشمیری عوام کی یکجہتی لازوال اور بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول سے کم کوئی بھی چیز کشمیریوں کو تحریک سے باز نہیں رکھ سکتی۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے، تحریک آزادی کشمیر درحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے۔جلد یا بدیر بھارت کو کشمیر سے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پر آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ جموں وکشمیر کے عوام جنوب ایشیاء کے محفوظ مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں