- الإعلانات -

جلدی سے کام ختم کر کے سکون سے میچ دیکھناچاہتا ہوں،ایاز صادق

قومی اسمبلی کیاسپیکر سردارایاز صادق بھی کرکٹ کے دیوانے نکلے، لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں ترقیاتی کاموں کاجلد جلد افتتاح کر دیا،تاکہ شام کو سکون کے ساتھ میچ دیکھ سکیں۔سردار ایاز صادق خلاف معمول دوپہر ہی اپنے انتخابی حلقے شادمان کالونی ،شمع چوک ،ڈسپوزل پمپس کا دورہ کیاجبکہ پیر غازی روڈ اچھرہ میں ٹیوب ویل کاافتتاح بھی کیا، بھارت سیمیچ جیتنا ورلڈ کپ جیتنے کے مترادف ہو گا۔ان کا کہناتھاکہ شام کو کئے جانیوالے کام دوپہر کو ہی نمٹا رہا ہوں،میچ جو دیکھنا ہے،ٹیم کی کامیابی کیلئے پرامید ہوں۔وہ عمران خان،طاہرالقادری اورشیخ رشیدکی سرگرمیوں سے بھی لا تعلق نہیں،کہتے ہیں کہ تینوں ایک بار پھر ایک مقام پراکٹھے ہو گئے،یقیناً کوئی منصوبہ بندی کر رہے ہوں گے۔