- الإعلانات -

پاکستان نے ایک بار پھر پہل کر دی اور 86 بھارتیوں کو رہا کر دیا

کراچی: لانڈھی جیل سے چھیاسی بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا، اس موقع پربھارتی مچھیروں نے جیل حکام کے اچھے سلوک کا ذکرکیا۔

کراچی میں لانڈھی جیل سے86 بھارتی ماہی گیروں کوجذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیاگیا، ان بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا تھا۔

بھارتی ماہی گیر رہائی ملنے کے سبب بےپناہ خوش تھے اوراس موقع پرانہوں نے پاکستان کی جیل میں ہرطرح سے خیال رکھنے اور اچھے برتاؤ کا ذکرکیا۔

لانڈھی جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈرپربھارتی حکام کےحوالےکیاجائے گا۔