- الإعلانات -

شبر زیدی خود میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے استعفیٰ سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ استعفیٰ نہیں دیا بلکہ میری طبیعت خراب ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شبرزیدی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شبرزیدی نے صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنے فیصلے سے متعلق اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے تاہم اب انہوں نے خود بیان جاری کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے ۔واضح رہے کہ شبر زیدی کچھ دن قبل چھٹیوں پر چلے گئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں مشورہ دیاہے کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کے ذہن پر دباﺅ ہو ۔

خیال رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کچھ روز سے چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں ، ان کی غیر حاضری میں کئی طرح کی چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں، ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم نے شبر زیدی کو مستقل چیئرمین ایف بی آر بننے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث عہدہ سنبھالنے کیلئے رضا مند نہیں تھے لیکن وزیر اعظم کی درخواست پر 6 ماہ کیلئے عہدہ سنبھالا تھا۔