- الإعلانات -

سی پیک کے تحت چھ سال میں 11 منصوبے مکمل کئے گئے، حکام سی پیک اتھارٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت گزشتہ چھ سال میں 11 منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر11 زیر تکمیل ہیں اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔سی پےک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کی مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل ہے۔ پاکستان میں گزشتہ پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی گئی۔ اگلے مرحلے میں پاکستان میں مزید صنعتی ترقی پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کے لئے 9 علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رشکئی، فےصل آباد مےں علامہ اقبال انڈسٹرےل زون، قائداعظم صنعتی پارک اور دھابیجی اقتصادی زون ترجیحاً بنائے جا رہے ہےں