- الإعلانات -

واپڈا کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج بارے اعداد وشمار جاری

 واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج بارے اعداد وشمار جاری کر دیے ۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14800کیوسک اور اخرج 48000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10000 کیوسک اور اخراج 10000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12400 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12700کیوسک اور اخراج 9800 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1470.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.495 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.136 ملین ایکڑ فٹ ہے