- الإعلانات -

ووہان میں پاکستانی طلباءسے مسلسل رابطہ ، ان کے اہل خانہ کو ان کی خیریت سے آگاہ رکھا جائے، وزیراعظم عمران خان کی سیکرٹری خارجہ کو ہدایت

 وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ووہان میں موجود پاکستانی طلباءسے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ان کے اہل خانہ کو بھی ان کی خیریت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ منگل کو وزیر اعظم سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیزسید ذوالفقار عباس بخاری نے ملاقات کی۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے چین میں موجود پاکستانیوں خصوصاً ووہان میں موجود پاکستانی طلبا کی تمام تفصیلات اور موجودہ صورتحال دریافت کی۔ وزیرِ اعظم نے پاکستانی طلبا کی صحت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ لی۔ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی کہ ووہان میں موجود پاکستانی طلبا سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور ان کی خیریت کے بارے میں ان کے خاندانوں کومسلسل طور پر آگاہ رکھا جائے۔ معاون خصوصی برائے صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور وائرس سے بچاو¿ کے لئے ملک میں اختیار کےے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی