- الإعلانات -

ماڈل قندیل بلوچ کے بارے میں ایک فتویٰ سامنے آیا

اپنے متنازع بیانات اور تصاویر سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کے بارے میں ایک فتویٰ سامنے آیا ہے جو مولانا رفیع عثمانی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اس فتوے کے مطابق قندیل بلوچ نامی ایک اداکارہ فحاشی و عریانی اور اپنے جسم کی سرعام نمائش کررہی ہے جو کہ امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ موصوفہ ایک ماڈل ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نازیبا قسم کی ویڈیوز پوسٹ کررہی ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔یاد رہے کہ قندیل بلوچ کی ان حرکات پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔