- الإعلانات -

پاکستان مشکل کی گھڑی میں چین کی ہر طرح کی مدد کو تیار ہے وزیر اعظم عمران خان

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان چین اور چینی عوام پر مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا، ہم چین کو ہر طرح کی مادی اور اخلاقی مدد فراہم کر رہے ہیں جس طرح انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے دفتر خارجہ اور اوور سیز منسٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ ووہان شہر میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کیلئے جو ممکن ہو کریں۔