- الإعلانات -

لاہورہائیکورٹ میں چینی بحران کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس مامون رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ گنے کی کمی نہیں ہے، میں خوداس چیز کاگواہ ہوں،وفاق کے وکیل چینی برآمد پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن پیش کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چینی بحران کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مامون رشیدنے درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاق کے وکیل چینی برآمد پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن پیش کریں،اب تووفاقی حکومت نے بھی اس ایشو کا نوٹس لے لیا ہے ۔

وکیل شوگرملزنے موقف اختیار کیا کہ گنے کی کمی ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ گنے کی کمی نہیں ہے، میں خوداس چیز کاگواہ ہوں،وکیل شوگر ملز نے کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے ۔لاہورہائیکورٹ نے چینی بحران کے خلاف سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔