- الإعلانات -

نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست تیار کرلی ہے،پراسیکیوٹر جنرل کی حتمی منظوری کے بعد چند روز میں درخواست دائر کی جائے گی کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری کو عدالتی فیصلے نظرانداز کرکے ضمانت دی