- الإعلانات -

وزیراعظم نے ذخیر اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم کا ذخیر ہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس دوران وزیراعظم نے ذخیر اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم کا ذخیر ہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔

واضح رہے وزیراعظم اور وزرا کی جانب سے کئی بار یہ بات سننے کو ملی ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیداکیاگیا۔ یادرہے اس بحران کے باعث لوگوں کو آٹا اورچینی مہنگے داموں خریدنی پڑی تھی جبکہ کئی علاقوں میں آٹے کی قلت کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں جس کی ذمہ داری حکومت نے ملز مالکان اور ذخیرہ اندوزوں پر عائد کی تھی۔تاہم اب یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ حکومت قیمتوں میں کمی اور بحران سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کرنے جارہی ہے۔