- الإعلانات -

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ وسیم خان

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ایم سی سی کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں اورسنگاکارا کاخاص طور پر شکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہاپاکستان میں کرکٹ کی واپسی میں سری لنکا کا کردار اہم ہے۔وسیم خان نے کہاپاکستان میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ واپس لارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ جنوبی افریقہ کے دورے کے حوالے سے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب کمار سنگاکاراکا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کرکٹ بہت ضروری ہے،ایم سی سی کی اچھی ٹیم ہے اور انہیں امید ہے کہ پاکستان میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے کہاکرکٹ نہیں ہوگی تو ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔