- الإعلانات -

سابق صدرنے رجسٹرارآفس سپریم کورٹ کیخلاف اپیل دائر کردی۔

سابق صدرپرویز مشرف کی جانب سے درخواست موقف اختیار کیاگیا ہے کہ رجسٹرارآفس کے اعتراضات کا کوئی جواز نہیں ،اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کئے جائیں،اپیل پراعتراضات ختم کرکے کھلی عدالت میں سماعت کی جائے ۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا،سابق صدرنے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اپیل پر اعتراض لگا کر واپس کردیاتھا،رجسٹرارآفس نے اپیل سے قبل گرفتاری نہ دینے کااعتراض لگایا تھا۔