- الإعلانات -

ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا

اردوان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیاجہاں ان کے استقبال کیلئے وزیراعظم عمران خان خود موجود تھے۔ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورکابینہ کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ترک صدر کو وزیراعظم ہاوس میں گارڈ آف آنرپیش کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ ترک صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، اس دوران کئی اہم امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکا ن ہے۔ طیب ایردوان کل چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔