- الإعلانات -

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یائو جنگ کی ملاقات

 سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے پاکستان میںچین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران نول کرونا وائرس،آئندہ سی پیک منصوبوں اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے دونوں حکومتوں کے درمیان بڑے باہمی معاہدے ہیں ۔ کرونا وائرس سے منصوبوں پر پیشرفت متاثر نہیں ہو گی، سی پیک سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی