- الإعلانات -

ترک صدر کو وزیراعظم ہاﺅس آمد پرمسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

 ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعظم ہاﺅس پہنچ گئے۔ وزیراعظم ہاﺅس آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے وفاقی کابینہ کے ارکان سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا بھی ترک وفد سے تعارف کرایا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ترک صدر کی گاڑی خود ڈرائیو کرکے انہیں اپنے ہمراہ وزیراعظم ہاﺅس لے آئے