- الإعلانات -

صدر مملکت عارف علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر ہیں جن کے اعزاز میں صدر مملکت عارف علوی نے عشائیہ دیا۔ ترک صدر خاتون اول کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کیلئے ایوان صدر پہنچے جہاں عارف علوی اور ان کی اہلیہ نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی عشائیے میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر کل دن 11 بجے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ اس دورے کے دوران کئی اہم امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔