- الإعلانات -

ترک صدر کے بعد ان کی اہلیہ بھی بول پڑیں

 (ویب ڈیسک) ترک خاتون اول امینہ اردوان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔انہوں نے پرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔