- الإعلانات -

ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کر دیا ہے

انہوں نے کہا کہ معاشی اور تجارتی حملوں کے باوجود ترکی استحکام کی جانب گامزن ہے ، سیاحت میں 35بلین ڈالرز تک اپنا ریونیو بڑھایا ہے ،ترکش ایئر لائنز کو 136 ممالک تک رسائی ہے ، ترکی کو بھی معاشی مشکلات کاسامنا تھا، تمام ترمشکلات کےباوجود ترقی کاسفر جاری ہے، ترک حکومت کے اقدامات سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، عز م وہمت سے مشکلات پرقابو پایا۔

ان کا کہناتھا کہ صدرعارف علوی سےسیرحاصل گفتگو ہوئی،یہ ملاقاتیں اوراجلاس دونوں ممالک کیلئے سودمند ثابت ہوں گے، ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتی ہیں،عمران خان کی زیرقیادت بزنس میں آسانی کیلئے اقدامات کیے گئے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیداکررہاہے، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، پاکستان ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔ترک صدر کا کہناتھا کہ ترکی پرسرکاری قرض 72 سے کم کرکے 32 فیصد پرلائے ہیں ۔