- الإعلانات -

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ، علی امین خان گنڈا پور

 وفاقی وزیر ا±مور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے، وفاقی حکومت ملک میں سیاحت کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا شمار دنیاکے خوب صورت ترین علاقوں میں کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی کے اثاثہ جات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں متوقع آمدن، پرافٹ شئیرنگ اور اس کے استعمال کے حوالے سے غورکیاگیا۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ وفاقی حکومت ملک میں سیاحت کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا شمار دنیاکے خوب صورت ترین علاقوں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے موجود سہولیات میں خاطر خواہ بہتری لائی جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود پی ٹی ڈی سی موٹلز کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے ان کو لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ا±مورکشمیر و گلگت بلتستان پی ٹی ڈی سی اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کے درمیان ایک پ±ل کا کردار ادا کررہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لیز پراسسنگ کمیٹی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز ٹورزم اور فنانس شامل ہو ں گئے۔ قانونی تقاضے پورے کر کے لیز کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ ہماری اولین ترجیح سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی ڈی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ لیز کے عمل سے وصول ہونے والے فنڈز ان علاقوں میں سیاحت کی ترقی کے لیے استعمال کیے جائیں