- الإعلانات -

صدر رجب طیب اردوان نے ایوان صدر کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ ایوان صدر کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی ترقی، سلامتی ، خوشحالی اور اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دونوں صدور نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور ان سے نبرآزما ہونے کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید، دورے پر آئے ترک مہمانوں اور ترک سفارتخانہ کے حکام نے بھی دونوں ممالک کے صدور کے ہمراہ نماز جمعہ میں شرکت کی