- الإعلانات -

نوازشریف کی کورونری انجیو گرافی بروقت نہ کروائی گئی توان کی جان کو خطرہ ہے تازہ رپورٹ عدالت میں پیش

احتساب عدالت کے روبرو چودھری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی،دو صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں نواز شریف کی جلد ازجلد انجیوگرافی کرانے کی سفارش کی گئی ہے، اگر نوازشریف کی کورونری انجیو گرافی بروقت نہ کروائی گئی توان کی جان کو خطرہ ہے،نواز شریف کے دل کو خون کی روانی غیر مسلسل ہے، غیر متوازن پلیٹ لیٹس کی وجہ سے نواز شریف کی حالت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے،نوازشریف کے طبی معائنہ کیلئے کنسلٹنٹ ہماٹالوجسٹ ڈاکٹر کاظمی سے 24فروری کا وقت لیا گیا ہے رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ نوازشریف کو علاج کیلئے برطانیہ میں طبی ماہرین کی زیرنگرانی رہنا چاہیے،میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد ہی سفر کر سکیں گے،احتساب عدالت نے اس رپورٹ کی بنیاد پر سابق وزیراعظم کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ ان کے بھتیجے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روزہ کے لئے توسیع کردی،اس کیس میں عدالت پہلے ہی مریم نواز کو ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے چکی ہے،اس کیس کی مزید سماعت کے لئے28فروری کی تاریخ مقررکی گئی ہے۔