- الإعلانات -

ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے خواجہ آصف

 لیگی رہنما اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان خود کیا کرتے رہے اور اب کیسے بیانات دے رہے ہیں، انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 10، 12 دن کا دھرنا دیا جو پرامن تھا۔قومی اسمبلی کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟سوشل میڈ یا پر پابندی لگائی جا رہی ہے ، یہ حکومت آوازیں بند کرے گی تو پتا نہیں کیا کیا ہوگا؟۔لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کی صفوں میں سارے لٹیرے بیٹھے ہیں،ایسے راستے نہ اپنائیں جو تباہی کی طرف جاتے ہیں۔