- الإعلانات -

5 روزہ اجلاس میں حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا،وفاقی وزیر اقتصادی امورحماد اظہر فیٹف اجلاس میں شرکت کیلئے آج رات روانہ ہوں گے

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے جون 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمدیقینی بنایا،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس کل سے پیرس میں شروع ہوگا،5 روزہ اجلاس میں حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا،وفاقی وزیر اقتصادی امورحماد اظہر فیٹف اجلاس میں شرکت کیلئے آج رات روانہ ہوں گے ،پاکستانی وفد میں وزارت خزانہ ،سٹیٹ بینک اورایف ایم یو حکام شامل ہونگے ۔پاکستان گرے فہرست میں برقراررہتا ہے یا نکل جائے گا،اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔