- الإعلانات -

ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے،امید رکھتا ہوں یہ کوئی ڈیل یا مک مکاکانتیجہ نہیں ہوگا بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی کے سوال ”مریم نواز کی خاموشی اوررہنماﺅں کی بیرون ملک روانگی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟“کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نہیں!میں سمجھتا ہوں ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے،امید رکھتا ہوں یہ کوئی ڈیل یا مک مکاکانتیجہ نہیں ہوگا،ان کا کہناتھا کہ ملک میں موجود ہوں، کہیں بھاگنے والا نہیں عوام کے مسائل پر آواز اٹھاتا رہوں گا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے غیررسمی گفتگوکے دوران صحافی کے سوال ”لندن پلان کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ؟“کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لندن پلان کا کوئی علم نہیں ،لندن پلان سے متعلق باتیں ایک سازشی باتیں ہیں ،کسی اورکی مرضی سے حکومت یاریاست نہیں چلنا چاہئے،ہم صرف اورصرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوری طریقے سے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرواسکتے ہیں ،ہم اس سلیکٹڈکو نہیں مانتے تو کسی اور سلیکٹڈکوبھی نہیں مانیں گے ۔