- الإعلانات -

نیب کا لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ

نجی ٹی وی نے کہا ہے کہ شریف گروپ کے دفاتر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ہیں ،نیب نے لاہور میں شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے ،نیب نے شریف گروپ کے 55 کے اور91 ایف دفتر پر چھاپہ مارااور ریکارڈ قبضہ میں لینے کی کوشش کی۔

ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ ایک گھنٹہ قبل مارا۔ان کاکہنا ہے کہ چھاپہ شریف گروپ کے 55 کے اور 91 ایف دفتر پر مارا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 18 ماہ سے ایسے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،دو افسران نے 6 گاڑیوں کیساتھ چھاپہ مارا، نیب قوم کو بتائے کہ دفتر سے کیا لے کر گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان آج جس نہج ہے وہ ایسے ڈراموں کی وجہ سے ہے ،حکومت کو کسی قانون اورقواعد سے کوئی سروکار نہیں ،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تماشوں سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔