- الإعلانات -

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو ایک قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئیں

پولیس کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری پر نوشہرو فیروز کے قریب گاﺅں چاناری میں فائرنگ کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ خاتون رکن اسمبلی کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں نواب شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا ، انہیں 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

مقتول رکن سندھ اسمبلی کے بھائی کا کہنا ہے کہ شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم پر آئی تھیں، مخالفین نے انہیں دھمکیاں دی تھیں اور چہلم میں شریک ہونے سے روکا تھا لیکن وہ رسم چہلم میں شریک ہوئیں۔ جب چہلم کے پروگرام کا اختتام ہوا تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔